چین میں شدید ٹھنڈ: عوام کے لیے 53 میٹر بلند تھرمومیٹر نصب

شنگھائی: چین میں شدید ٹھنڈ نے ہر چیز جما دی،،برف سے بنے ماڈل شہریوں کی دلچسپی کا باعث بن گئے،ادھر شمال مغربی چین میں 53میٹر بلند تھرمومیٹر نصب کردیاگیا جوشہریوں کو پل پل موسم کا حال بتائےگا۔

ننگ ژیا پہاڑی علاقے میں برف کے مجسمے بن گئے۔ شہریوں نے آئس سلائیڈ، آئس کلائمبنگ اور برفانی غاروں میں دلچسپی کاسامان ڈھونڈ لیا۔

شنگھائی صوبے کے ضلع ژن انگ میں53 میٹر بلند تھرمومیٹر نصب کردیاگیا۔ یہ تھرمومیٹر شہرمیں ایک کثیرالمنزلہ عمارت کی بیرونی دیوار پر نصب کیا گیا ہے۔ جو چالیس ڈگری سے لے کر منفی تیس ڈگری تک درجہ حرارت بتا کر شہریوں کو موسم کی صورتحال سے اپ ڈیٹ رکھےگا۔

Comments are closed.