چینی فنکار نے درخت کے تنے پر پورا شہر بسا دیا

بیجنگ: چین کے ایک فنکار نے درخت کے  تنے کو خوبصورتی سے تراش کر پورا شہر بنا ڈالا۔ چینی آرٹسٹ زہینگ نے درخت کے تنےکو قدیم چینی شہر میں بدل دیا۔

بارہ میٹر طویل تنے کو اس مہارت سے تراشا کہ ایک شہربسا دیا۔ہزاروں سال قدیم شہر کا یہ منظر فیوجیان میں نمائش کےلیے رکھا گیا ہے۔

تیس ٹن وزنی تنے کو فن پارےمیں بدلنے کےلیے چار سال کا عرصہ لگا۔ فن پارے کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے اعزاز سے بھی نوازا گیا ہے۔

Comments are closed.