کویتی خاتون نے شادی کے صرف تین منٹ بعد طلاق کا مطالبہ کردیا۔
غیرملکی اخبار کے مطابق کویت میں ایک خاتون نے شادی کے بعد عدالت سے نکلتے ہی شوہر کی جانب سے بے وقوف کہنے پر طلاق کا مطالبہ کر دیا۔
سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد خاتون کی حمایت میں میدان میں آ گئی، ان کا کہنا ہے کہ خاتون کے بروقت اور درست فیصلہ لیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین میں سے ایک کا کہنا ہے کہ ”جو شخص شادی جیسے بندھن کے آغاز پر اس طرح کا رویہ اختیار کر رہا ہے وہ آگے جا کر کیا کرے گا۔ اس لیے خاتون نے علیحدگی کا فیصلہ کر کے اچھا کیا”۔
ایک اور انٹرنیٹ صارف کا کہنا تھا کہ ” عزت و احترام کے بغیر شادی کا آغاز ناکامی ہے”۔
Comments are closed.