واشنگٹن: امریکہ میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق 2050 تک دنیا کی نصف آبادی کو نظر کمزور ہونے پر چشمہ پہننے کی ضرورت ہوگی اور تشویشناک رحجان کی وجہ کچھ اور نہیں ہمارے سمارٹ فونز اور ٹیبلٹس ہوں گے۔
تحقیق میں 1995 سے 2015 تک کا ڈیٹا اکھٹا کیا گیا جس سے علم ہوا کہ اس عرصے میں نظر کی عینک کا استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں خاصی حد تک اضافہ ہوا ہے۔
ماہرین کے مطابق 2050 تک اس تعداد میں مزید اضافہ ہوگا اور دنیا کی 49.8 فیصد آبادی یعنی لگ بھگ 4 ارب سے زائد افراد نظر کی کمزوری کا شکار ہوں گے۔
Comments are closed.