پالتو کتا زیادہ بھونکا تو مالک کو جرمانہ ہوگا

پیرس: کتا زیادہ بھونکا تو مالک کو 68 یور و جرمانہ ہو گا۔ فرانس کے قصبے کے مئیر نے پالتوکتوں کے غیرضروری بھونکنے پرپابند ی لگا دی۔

فرانس کے فیکوریس نامی قصبے میں کتوں کے غیرضروری اور بار بار بھونکنے کی صورت میں مالک کو 68 یورو جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔

قصبے کے میئرکا کہنا ہے کہ دن رات کتوں کا بھونکنا ناقابل برداشت ہے۔ یہ اقدام صوتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔جانوروں کے حقوق کی تنظیموں نے اس اقدام کی مذمت کی  ہے۔

Comments are closed.