پیرس: فرانس نے سرچ انجن گوگل پر معلومات کی فراہمی میں ناکامی پر پانچ کروڑڈالر کا جرمانہ عائد کردیا۔
یورپی یونین کے جنرل ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشن کے تحت گوگل پر پہلی بار بڑا جرمانہ عائد کیا گیا ہے، گوگل پرجرمانہ اپنی پالیسی کے مطابق معلومات فراہم نہ کرنے کی وجہ سے عائد کیا گیا۔
فرانس کے مانیٹرنگ ادارے کا کہنا ہے صارفین کو معلومات تک رسائی حاصل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
Comments are closed.