ایمازون کے مالک جیف بزوز دنیا کے امیرترین شخض بن گئے

واشنگٹن: فوربز میگزین نے لسٹ جاری کر دی ہے، ایمازون کے جیف بزوز131 ارب ڈالر اثاثوں کے ساتھ دنیاکے امیر ترین شخص قرار پائے۔ فوربز کی فہرست کے مطابق رواں سال ارب پتی افرادکی تعدادمیں کمی ہوئی۔

اکیس سالہ سوشل میڈیا اسٹار کائیلی جینر دنیا کی کم عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی بن گئی ہیں۔ اس سے پہلےمارک زکر برگ 23سالہ کم عمرترین ارب پتی قرار پائے تھے۔

۔96 ارب ڈالر کے ساتھ بل گیٹس دوسرے اور82 ارب ڈالر کے ساتھ وارن بف تیسرے نمبر پر ہیں۔ امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل پہلے تینوں افراد امریکی ہیں۔

خواتین میں دنیا کی امیر ترین خاتون روس کی فرینکوسی ہیں جس کے اثاثے 50 ارب ڈالر کے ہیں۔ امریکی صدر ڈونللڈ ٹرمپ کے اثاثوں میں گذشتہ ایک سال سے کوئی خاص کمی پیشی نہیں ہوئی۔

ارب پتیوں کی لسٹ میں تیرہویں نمبر پر بھارت سے تعلق رکھنے والے مکیش امبانی شامل ہیں، دنیا کے سو ارب پتیوں میں سے آٹھ روسی ہیں۔

چین دنیا بھر میں 44 ارب پتی افراد کا حامل واحد ملک ہے، پاکستانی نژاد امریکی شاہد خان ارب پتیوں میں 224 ویں نمبر پر ہیں۔ میگزین کے مطابق ارب پتی افراد کی تعداد 2208 سے کم ہو کر 2019 رہ گئی۔

Comments are closed.