بیجنگ: چین میں وائٹ ورلڈ کے نام سے دنیا کے سب سے بڑے آئس پارک کو شہریوں کیلئے کھول دیا گیا، برف سے بنے 39 ماڈل سلائیڈز اور بھول بھلیاں سیاحوں کی توجہ کا مرکزبن گئیں۔
چین کے صوبہ جیلن میں آئس پارک کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ برف سے بنی آئس سلائیڈز، بھول بھلیاں اور مختلف عمارتوں کے 39 ماڈل پارک کا حصہ ہیں۔
تیس ہزار مربع میٹر پر بنے منفرد پارک میں سیاحوں کو محظوظ کرنےکےلیے مختلف اشیاء موجودہیں۔اکیس میٹر اونچا ماڈل سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
آئس پارک کو بسانے کےلیے آرٹسٹ نے پندرہ روز دن رات محنت کی۔۔
Comments are closed.