ہلکی پھلکی ورزش اور مفت سفر کے مزے

ویب رپورٹ

ماسکو: روسی حکومت کی جانب سے عوام کو صحت مندانہ سرگرمیوں میں مصروف رکھنے اور روزانہ ورزش کی عادت اپنانے کے لیے نہایت ہی منفرد اور دلچسپ سہولت دی جاتی ہے۔جس سے شہر کے اندر مفت سفر کے مزے کے ساتھ ساتھ روزہ مرہ مصروفیات کے دوران ورزش کا موقع بھی مل جاتا ہے۔

مشینی دور میں اپنے شہریوں کو ہلکی پھلکی ورزش کا موقع فراہم کرنے کے لیے روس نے میٹرو ٹرین کے ٹکٹس مفت کر دیئے ہیں لیکن کسی بھی شہری کو ایک ٹکٹ کے بدلے تیس بیٹھکیں نکالنا پڑتی ہے۔ میٹرو ٹرین کے ہر اسٹاپ پرجدید ٹکٹ مشین نصب کی ہے، جس کے سامنے ایک مخصوص جگہ پر مسافر کو بیٹھکیں نکالنا ہوتی ہیں، جدید مشین کے اندر لگے سینسرز ہر بیٹھک پر کاؤنٹ ڈاؤن دکھاتے ہیں، جیسے ہی تیس بیٹھکیں پوری ہوتی ہیں، خود بخود میٹرو ٹرین کا ٹکٹ مشین کی پاکٹ میں آ جاتا ہے۔

روسی حکومت کی جانب سے پروگرام عوام کو روزانہ ورزش کی ترغیب دینے کیلئے متعارف کرایا گیا، حکام کے خیال میں اس اقدام سے صحت کے شعبے میں بجٹ کنٹرول میں بھی مدد ملتی ہے۔

Comments are closed.