دو، تین یا چار نہیں۔۔۔ افریقی خاتون کے ہاں 9 جڑواں بچوں کی پیدائش سے دنیا حیران

افریقی ملک مالی کی ایک خاتون نے بیک وقت 9 بچوں کو جنم دے کر دنیا کو حیران کر دیا، زچگی کے بعد ماں اور بچے ٹھیک ہیں۔

مغربی افریقی ملک مالی کی رہائشی 25 سالہ حلیمہ سیسی نے اس وقت ملکی قیادت کی توجہ حاصل کی جب دوران حمل ان کے الٹرا ساؤنڈ کیا گیا، مالی کے ڈاکٹرز نے حلیمہ کو بہترین علاج اور خصوصی توجہ دینے کا مطالبہ کیا تھا، جس کے بعد اسے مراکش منتقل کیا گیا۔

منگل (چار مئی 2020) کو مراکش کے ایک اسپتال میں حلیمہ سیسی نے 9 بچوں کو جنم دیا جن میں پانچ بیٹیاں اور چار بیٹے شامل ہیں، بچوں کی پیدائش آپریشن (سیزیرین سیکشن) کے ذریعے ہوئی۔ مالی کی وزیر صحت فانتا سیبے کے مطابق حلیمہ اور ان کے بچے بالکل ٹھیک ہیں۔

مالی اور مراکش میں کیے گئے الٹراساؤنڈز کے مطابق حلیمہ کے ہاں سات بچوں کی پیدائش متوقع تھی تاہم دونوں بار الٹراسائونڈ کے دوران دو بچوں کی نشاندہی نہیں ہو سکی تھی۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ زیادہ بچوں کی ایک ساتھ پیدائش کی وجہ زچہ و بچے کے لئے صحت کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

Comments are closed.