دنیا کی مقبول ترین رائفل،کلاشنکوف، بنانے والے میخائل کلاشنکوف کی ساتویں برسی

تحریر: فرحان خان

دنیا کی مقبول ترین رائفل، کلاشنکوف، بنانے والے  میخائل کلاشنکوف کی آج ساتویں برسی ہے ۔روسی لیفٹینٹ جنرل اور ہتھیاروں کے ڈیزائنر میخائل کلاشنکوف 23 دسمبر 2013 کو 94 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

 میخائل کلاشنکوف کی بنائی ہوئی گن کا نام ،،اے ۔ کے فورٹی سیون،،اسالٹ رائفل ہے لیکن اسے پاکستان اور دیگر کئی ممالک میں کلاشنکوف ہی کہا جاتا ہے۔کلاشنکوف کافی سادہ مشینری پر مشتمل موثر ہتھیار ہے۔

روسی ساختہ یہ ہتھیار افغانستان میں روس ہی کے خلاف بڑے پیمانے پر استعمال ہوا تھا۔ اس رائفل کے ڈیزائن میں مختلف اوقات میں معمولی تبدیلیاں بھی ہوتی رہی ہیں لیکن اس کی بنیادی ساخت ویسی ہی رہی جیسی شروع میں تھی ۔

Comments are closed.