صنعتی انقلاب کے سو سال پورے ہونے کا ذکر ہو تو ہر کسی کے ذہن میں کوئلے، بھاپ سے چلنے والے ریلوے انجن،مشینیں اور چمنیوں کی تصاویر گھومنے لگتی ہیں۔لیکن انقلاب کا یہ سفر آگے چل کر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور جدید دنیا کے ساتھ منسلک ہو جاتا ہے۔
دنیا میں اس وقت 10 قدیم ترین ائیرلائنز کام کر رہی ہیں جن میں کچھ اپنے سول سال پورے کرنے جا رہی ہیں۔
کے ایل ایم
قدیم ترین ایئرلائن میں کے ایل ایم سرفہرست ہے، ہالینڈ کی قومی ایئرلائن 1919 میں قائم کی گئی جس نے 1920 میں کمرشل فلائٹس کا آغاز کیا اور پہلے برس 440 مسافروں نے اس ایئرلائن کے ذریعے فضائی سفر کیا۔ جب کہ 2018 میں کے ایل ایم نے 3 کروڑ 42 افراد کو فضائی سفر کی سہولیات فراہم کیں۔
1924 میں کے ایل ایم نے ایمسٹرڈیم سے جکارتہ تک 17 گھنٹے کے لیے طویل سفری سہولت فراہمی کا آغاز کیا جو اس وقت کا طویل ترین فضائی روٹ تھا۔ 1946 میں کے ایل ایم نے بطور پہلی یورپی ایئرلائن نیویارک کیلئے ڈی سی 4 ایئرکرافٹس کے ذریعے پروازوں کا آغاز کیا۔
ایویانکا ایئر
قدیم ترین ایئرلائنز میں دوسرے نمبر پر کولمبیا کی ایویانکا ایئر لائن ہے اس کی بنیاد بھی 1919 کو رکھی گئی۔ سال 2018 میں ایویانکا ایئرلائن کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد 3 کروڑ 5 لاکھ رہی۔
ایویانکا کا اصل نام سکیڈٹا تھا جس میں ایف 13 جنکرز طیارے شامل ہیں۔ 1930 میں عالمی جنگ کے قریب جرمنی سے منسلک یا تعلق رکھنے والی ایئرلائنز کے حوالے سے امریکا کو کافی تشویش تھی۔ پین امریکن ورلڈ ایئرویز نے آہستہ آہستہ اس ایئرلائن کا کنٹرول حاصل کرنا شروع کیا اور 1949 میں یہ کولمبین ایئر لائن سروس ایئر کولمبیانو میں ضم ہو گئی۔
قنطاس ایئر
دنیا کی تیسری قدیم ایئرلائن قنطاس ہے جس کا آغاز 1920 میں ہوا، دوسری جنگ عظیم کے بعد آسٹریلیا نے اسے قومی ایئرلائن کا درجہ دیا اور پھر 90 کی دہائی میں اس کی نجکاری کر دی گئی۔
ایروفلاٹ
سوویت دور ایروفلاٹ دنیا کی سب سے بڑی ایئر لائن تھی۔ اس ایئرلائن کا آغاز 1923 میں ہوا، ایف 13 طیارےکے ذریعے 4 مسافروں سمیت 6 افراد کو ماسکو سے روس کے شہر نزنی گووروڈ پہنچانے والی پہلی پرواز بعدازں سویت یونین اور روس کی قومی ایئر لائن بن گئی۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد ایروفلاٹ دنیا کی سب سے بڑی ایئرلائن بن گئی۔2018 میں ایروفلائٹ نے 5 کروڑ57 لاکھ مسافروں کو ہوائی سفر کی سہولیات فراہم کیں۔
چیک ریپبلک کی قومی ایئر لائن چیک ایئرلائن کا آغاز 1923 کو ہوا۔ دوسری جنگ عظیم کے دوران اس ایئر لائن کو آپریشن معطل کرنا پڑا۔ جنگ عظیم کے خاتمے کے بعد کمیونسٹ گورنمنٹ آنےکے بعد 1957 یہ دنیا کی تیسری بڑی لائن بن گئی۔ چیک ایئرلائن نے پہلی بار پیراگوئے سے ماسکو تک پرواز کا آغاز کیا۔
چیک ایئرلائن کے 3 جہاز 1950 میں ہائی جیک کیے گئے، اسی ایئرلائن کا ایک کپتان ہائی جیکرز کے ہاتھوں 1970 میں ہلاک بھی ہوا۔
فِن ایئر
فنڈ لینڈ کی فِن ایئر میں حکومتی شراکت 55.8 فیصد ہے، اس ایئر لائن کا قیام 1923 میں عمل لایا گیا، اور 1924 میں فلائٹ آپریشن شروع ہوا۔ پہلے 12 سال تک یہ ایئر لائن کا انتخاب فن لینڈ کی بہت سی جھیلوں اور دریاؤں کو ہوائی جہاز کے ذریعے عبور کرنے کیلئے کیا جاتا رہا۔ 1983 میں فِن ایئر یورپ سے براہ راست ٹوکیو تک سفری سہولت فراہم کرنے والی پہلی ایئر لائن تھی۔ 2017 میں فن ایئر کے ذریعے ہوائی سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد ایک کروڑ 32 لاکھ تھی۔
امریکا کی ڈیلٹا ایئر کا قیام 1924 میں عمل میں آیا، ڈیلٹا ایئر امریکا کی سب سے قدیم ایئر لائن ہے۔ 2018 میں ڈیلٹا ایئر نے 19 کروڑ25 لاکھ افراد کو ہوائی سفر کی سہولیات فراہم کیں۔
تاجک ایئر
تاجکستان کی تاجک ایئر کا قیام 1924 میں عمل میں لایا گیا، یہ ایئرلائن دوسری جنگ عظیم کے دوران سوویت یونین کے ٹکڑے ہونے کے بعد بھی قائم رہی تاہم مالی عدم استحکام کے باعث اس ایئر لائن نے جنوری 2019 میں اپنا آپریشن بند کردیا ہے۔ 2017 میں تاجک ایئر کے ذریعے 3 لاکھ 56 ہزار افراد نے سفر کیا۔
ایئرسربیا
یوگوسلاویہ کی قومی ایئر لائن ایئر سربیا کا قیام 1928 میں لایا گیا،2017 میں ایئر سربیا کے ذریعے 26 لاکھ مسافروں نے سفر کیا۔
آئبریا
آئبیریا ایئر لائن کا 1927 میں نجی ایئرلائن کے طور پر آغاز ہوا، میڈرڈ سے بارسلونا تک پوسٹل سروسز شروع کرنے پر اس ایئرلائن کو حکومتی تعاون حاصل ہوا۔ ہسپانوی سول جنگ کے بعد جرمنی کے تعاون سے اس ایئر لائن کی تنظیم نو کی گئی، تاہم جنگ کے بعد اس اس ایئرلائن کا کنٹرول اسپین حکومت نے سنبھال رکھا ہے۔
(بشکریہ: سی این این)
Comments are closed.