واشنگٹن: امریکہ میں سور (خنزیر) کا دل لگوانے والا شخص چل بسا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میڈیکل سسٹم یونیورسٹی آف میری لینڈ کی جانب سے بتایا گیا کہ 57 سالہ شخص کا دل کے ٹرانسپلانٹ کے دو ماہ بعد انتقال ہوگیا، آخری ہفتوں میں طبیعت بگڑ گئی تھی جس کے بعد انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا تھا۔
یاد رہے کہ رواں سال کے پہلے ماہ میں امریکہ میں معالجین کے ایک گروپ نے سائنس کے میدان میں ایک اہم پیش رفت کی تھی، ڈاکٹروں نے سور (خنزیر) کا دل انسان کے جسم میں ٹرانسپلانٹ کیا تھا۔ ایسا کارنامہ پہلی بار انجام دیا گیا تھا۔یونیورسٹی آف میری لینڈ میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹروں نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا جبکہ انہوں نے جینیاتی طور پر تبدیل شدہ سور کے دل کو انسانی جسم میں کامیابی کے ساتھ ٹرانسپلانٹ کیا تھا۔
Comments are closed.