اسلام آباد: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے آٹھ سالہ بچہ خیام شدید زخمی ہو گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے چڑی کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے ایل او سی کے قریب آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے آٹھ سالہ بچہ خیال شدید زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پاک فوج کی جانب سے بھارتی فورسز کو منہ توڑ جواب دیا گیا اور دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
Comments are closed.