بھارت کشمیریوں پر مظالم بند کرے،استنبول کانفرنس کی متفقہ قرارداد منظور

استنبول: ایسام کے زیر اہتمام انٹرنیشنل کانفرنس کے موقع پرکنونئیر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی جماعت اسلامی آزاد کے سابق امیرعبدالرشید ترابی نے کشمیر کہ حوالے سے ایک قرارداد پیش کی جسے 40 ملکوں کے 200 سے زائد مندوبین نے متفقہ طورپر منظور کر لیا ہے،

اجلاس میں کہا گیا ہے ریاست جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر تشویش اظہار کر کے کشمیریوں پر ظلم بند کرنے کا مطالبہ کرتا ہے، کشمیریوں کو خودارادیت دیا جائے، دنیا کا امن مسئلہ کشمیر سے مشروط ہے۔

اعلامیہ میں اس امر پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا کہ درینہ مسئلہ حل نہ ہونا اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی اداروں کی ناکامی ہے، کنونئیر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام بے سروسامانی کے عالم میں آزادی کی صبح تک جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، کشمیری عوام کا بدترین انسانی حقوق کی خلوف ورزیوں کا سامنا ہے، پیلٹ گنوں سے ہزاروں نوجوان نینائی سے محروم ہو چکے ہیں، 8 لاکھ بھارتی فوج کے سامنے کشمیری بچہ بچہ آزادی کے جزبے سے سرشارہے۔

کانفرنس میں مسلم دنیا کے علاوہ افریقہ، یورپ اور امریکہ سمیت 40 ممالک کے نمائندے شریک تھے، کانفرنس میں مسئلہ فلسطین کے علاوہ مسلم دنیا کو درپیش مسائل پر بھی بات چیت کی گئی، کشمیری وفد میں غلام نبی فائی، راجہ خالد محمود خان، نزیر قریشی اور ڈاکٹر اشفاق بھی شامل تھے،

Comments are closed.