مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کی گرفتاری، تشدد کا سلسلہ بند کیا جائے، الطاف بٹ

سری نگر: غاصب بھارتی فوج کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج نے شوپیاں اور پلوامہ سے گزشتہ دو روز کے دوران 60 سے زائد کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

سینئر حریت رہنما الطاف بٹ نے کشمیری رہنماؤں اور نوجوانوں کی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے رات کے اندھیرے میں کشمیری نوجوانوں کو گھروں سے گرفتار کیا گیا، غاصب بھارتی فوج نام نہاد بلدیاتی انتخابات کو جواز بنا کر کشمیری قیادت اور نوجوانوں کو پابند سلاسل کیا جا رہا ہے۔ کشمیری نوجوانوں پر عقوبت خانوں میں بہیمانہ تشدد کیا جا رہا ہے۔

الطاف بٹ کا کہنا ہے کہ عالمی برداری معصوم کشمیریوں پر بھارتی بربریت کا نوٹس لے۔ کشمیری عوام مقبوضہ کشمیر میں شفاف اور آزادانہ استصواب رائے کے علاوہ کسی قسم کے انتخابات کو تسلیم نہیں کرتے۔

Comments are closed.