اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ نام نہاد الیکشن کے ذریعے قابض فوج گھسیٹ کرکشمیریوں کوسڑکوں پرلاناچاہ رہی ہے،کشمیری اپنے گھروں میں اور بچے اسکولوں میں محفوظ نہیں۔ حریت قیادت کو قید کر کے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری وہ قوم ہے جو بھارتی کی فوج کا سامنا کر رہی ہے، مشعال ملک کا کہنا تھا کہ نہتے کشمیری بھارتی افواج کا بہادری سے سامنا کر رہے ہیں، نام نہاد الیکشن کےذریعےقابض فوج گھسیٹ کرکشمیریوں کوسڑکوں پرلاناچاہ رہی ہے،وادی میں کرفیو چل رہا ہے اور کشمیری حریت قیادت کو نظر بند کر دیا ہے۔
کشمیری اپنے گھروں اور انکے بچے سکولوں میں محفوظ نہیں ہیں، مشعال ملک نے کہا کہ بھارت انہیں بھی دھمکیاں دے رہا ہے، جس کی وجہ سے اپنی بیٹی کو سکول نہیں بھیج سکتی۔ جبکہ شوہر یاسین ملک کو جیل میں تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، نظربند حریت قیادت کی آزادی کیلئے آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔
بھارت دنیا کو دھوکہ دے رہا ہے اور کشمیریوں پر جاری مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ نام نہاد الیکشن کے پیچھے بھارت کے مذموم مقاصد کو کشمیری کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اگر الیکشن کرانے کا حق ہے تو الیکشن سے بائیکاٹ کرنے کا بھی حق ہے۔ عالمی برادری کشمیریوں پر جاری مظالم کا نوٹس لے۔
Comments are closed.