اسلام آباد؛ صدر آزاد کشمیر کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم۔۔۔ سردار مسعود خان کا کہنا ہے کہ پہلی بار کسی امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں مسئلہ کشمیر کی حساسیت کو تسلیم کیا۔ جنگ سے معاملات حل نہیں ہوسکتے ۔
کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں یورپی یونین کے نمائندوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ دنیا مسئلہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ ہوگئی ہے۔ یورپین یونین کی رپورٹ نے بھارتی مظالم کا پول کھول دیا۔ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیشکش انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ مسئلہ کشمیر کا حل جنگ میں نہیں۔ اگر طاقت سے یہ مسئلہ حل ہوتا تو بھارت مظالم سے مسئلہ کشمیر کو کب کا دبا چکا ہوتا۔
یورپی یونین وفد میں شامل سردار صدیق کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے بھارت ہوش کے ناخن لے کر خطے میں امن کی کوششوں کا مثبت جواب دے۔
Comments are closed.