بھارتی فوج کا انتخابی ڈرامہ حق خودارادیت کانعم البدل نہیں،مشعال ملک

سری نگر/ اسلام آباد:مقبوضہ کشمیر میں ڈرامہ پنچایت انتخاب کیخلاف مشترکہ مزاحمتی تحریک کی کال پر احتجاج کیا گیا،کشمیری عوام کی جانب سے نام نہاد الیکشن کا مکمل بائیکاٹ اور وادی بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال رہی۔

غاصب بھارتی فوج کے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران کشمیری نوجوانوں کی گرفتاریوں اور تشدد کے بعد قتل کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔ اس دوران غاصب بھارتی فوج نے مظاہرین کے خلاف پیلیٹ گنز کا استعمال کیا۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت کی8 لاکھ مسلح فوج کے ذریعے پنچایت انتخاب کی کوئی حقیقت نہیں، بھارت انتخابی ڈرامہ رچاکردنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا یہ انتخابی ڈرامہ حق خود ارادیت کا نعم البدل نہیں ہوسکتا، بھارتی فوج نے شوپیاں اور کلگام سے تین نوجوانوں کو اغواء کر لیا ہے، مشعال ملک نے بھارتی فوج کےہاتھوں کشمیری نوجوانوں کی گرفتاریوں اور قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت اور عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

Comments are closed.