بھارتی مظالم جاری، نوجوان شہید میرواعظ عمرفاروق کا جمعہ کو ہڑتال کا اعلان

سری نگر: چیئرمین آل پارٹیز حریت کانفرنس میرواعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ نہتے شہری محمد سلیم ملک کو ان کے ہی گھر میں فورسز نے شہید کردیا ہے۔  نام نہاد انتخابات کو بنیاد بنا کر حریت پسند قیادت اور کارکنوں کو گرفتار اور نظربند کیا جا رہا ہے۔

 میرواعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی کے طول و عرض میں ”محاصرہ و تلاشی” کے نام پرغیرقانونی سرچ آپریشن جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشتگردی، آئے روز نوجوان کشمیریوں کی شہادت اور متحدہ مزاحمتی قیادت اور حریت قائدین کی گرفتاریوں کیخلاف جمعۃ المبارک 28 ستمبر کو ہمہ گیر احتجاجی ہڑتال رہے گی۔ میر واعظ عمر فاروق نے جمعۃ المبارک کے اجتماعات کے بعد مقبوضہ کشمیر میں احتجاجی مظاہروں کی بھی کال دی ہے۔

Comments are closed.