غاصب بھارتی فوج نے دو روز میں 4 کشمیری نوجوان شہید کردیئے

سری نگر، اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کا محاصرہ کیا گیا اور سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ میں کشمیری نوجوان کو شہید کردیا جس کی شناخت شوکت احمد بٹ کے نام سے ہوئی۔

واضح رہے قابض فوج کی جانب سے گزشتہ دو روز میں 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جاچکا ہے، گزشتہ روز بھی فتح کدل میں سرچ آپریشن کے دوران 3 کشمیریوں کو شہید کیا گیا تھا۔

مزاحمتی قیادت کی جانب سے وادی بھر میں جاری قتل عام ، گرفتاریوں اور صحافیوں پر حملے کیخلاف احتجاج اور ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھارتی مظالم اور کشمیری نوجوانوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غاصب بھارتی افواج نہتے کشمیریوں کو بدترین مظالم کا نشانہ بنا رہی ہیں۔ عالمی برادری معاملے کا نوٹس لے۔

Comments are closed.