اسلام آباد: گزشتہ روز ایل او سی کے لیپا سیکٹر میں بھارتی فائرنگ سے ایک شہری کی شہادت پربھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیاہے۔۔ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا قبول نہیں۔ بھارت کشمیر یوں کے خلاف مظالم بند کرے ۔
پاکستان نے سی پیک بس سروس پر بھارتی اعتراضات مستردکر دیا۔ ڈی جی ساؤتھ ایشیاء وسارک ڈاکٹر فیصل نے احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو تھمایا۔ پاکستان نے واضح کیا کہ سول آبادی نشانہ بناناکسی صورت قبول نہیں۔
بھارتی اشتعال انگیزی سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں گزشتہ روز لیپا سیکٹر ایک شہری شہید ہوگیا تھا۔
دوسری جانب ترجمان دفترخارجہ نے سی پیک بس سروس پر بھارتی اعتراضات رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی دعوے حقائق کومسخ نہیں کرسکتے، وادی میں بھارتی مظالم انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری ہے۔
Comments are closed.