اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ جموں اور کشمیر کا معاملہ پس پشت نہیں ڈالنے دیں گے۔۔ ہندوستان دنیا کو گمراہ کرنا چھوڑ دے اور زمینی حقائق تسلیم کرے۔ افغان مسئلے کا کوئی فوج حل ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرتار پور راہداری کی وجہ سے مسئلہ کشمیر پرسمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، بھارت مقبوضہ وادی میں مظالم بند کریں۔ تصفیہ طلب معاملات پر بھارت سے مثبت ردعمل کا انتظار ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ امریکا کے ساتھ کولیشن سپورٹ فنڈ پر بات ہورہی ہے۔ زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان کے دوران افغان مفاہمتی عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔۔طالبان وفد کی پاکستان آمد کا علم نہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھاکہ گلگت بلتستان کابینہ کے ایجنڈے پر ہے۔ حکومت جتنے اقدامات اٹھائے گی گلگت بلتستان کو بااختیار بنانے کے لئے ہوں گے۔چینی سرکاری ٹی وی پر مقبوضہ کمشیر کو بھارت کا حصہ بنانے کی خبریں غلط ہیں۔
Comments are closed.