اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے متعلق برطانوی کل جماعتی پارلیمانی گروپ برائے کشمیر کی رپورٹ کا خیرمقدم کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آل پارٹیز پارلیمانی گروپ برائے کشمیر کی رپورٹ میں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے متعلق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی سابقہ رپورٹس کے حقائق کو دہرایا گیا ہے۔
رپورٹ میں مطابق معصوم کشمیریوں پرپیلٹ گن کے استعمال، اجتماعی قبروں،جبری گمشدگیوں اور انسانی المیے کی تصدیق کی گئی ہے،نو رکنی برطانوی پارلیمانی گروپ کے وفد نے اسلام آباد اورجموں کشمیر کے دورے کے بعد رپورٹ جاری کی، ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہےکہ
۔” برطانوی پارلیمانی گروپ برائے کشمیر کی رپورٹ بھارتی کردارکی مذمت اورکشمیریوں کی جدوجہد کیلئےحوصلہ افزائی کرتی ہے۔ پاکستان برطانوی پارلیمانی گروپ کی جموں و کشمیر پر سفارشات کا خیرمقدم کرتی ہے”۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا دیرپا حل خطے کے امن، سلامتی و استحکام کیلئے ضروری ہے، لیکن ایسے میں مسئلہ کشمیر پر بات چیت سے بھارت کا فرار بھی ایک حقیقت ہے، مودی سرکار مذاکرات سے بھاگ کر کشمیر پر اپنا قبضہ برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ بھارت کا بات چیت سے راہ فراراختیار کرنا خطے اور دنیا کے امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔
Comments are closed.