کشمیری عوام بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منائیں،شبیر احمد شاہ

چیئرمین جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی  شبیر احمد شاہ نے  کہاہے کہ کشمیری عوام  نام نہاد بھارتی یوم جمہوریہ  یوم سیاہ کے طور پر منائیں۔ دہلی کی تہاڑ جیل سے اپنے پیغام میں نظر بند  حریت رہنما  نے کشمیری عوام  26 جنوری کو یوم احتجاج  سے دنیا کو یہ پیغام دیں کہ  بھارت کا غیر قانونی اور زبردستی قبضہ  قبول نہیں ۔ بھارت ایسا ملک ہے  جو مقبوضہ جموں و کشمیر میں موت اور تباہی میں بری طرح ملوث ہے۔لاکھوں کشمیریوں کو بندوق کی نوک پر یرغمال بنا کر  یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں ۔

 شبیر احمد شاہ نے کہا  کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ بھارت غاصب ہے  اور عوام کی امنگوں کو ف برخلاف  76 برسوں سے غیر قانونی فوجی قبضے میں جما رکھا ہے۔شبیرشاہ نے کشمیری عوام کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ آزادی کی جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔  کشمیری عوام  نے گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران بے مثال قربانیاں دی ہیں وہ ہر محاذ پر اپنی جدوجہد جاری وساری  رکھیں گے ۔

Comments are closed.