سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، قابض فورسز نے تازہ کارروائی کے دوران ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نوجوان کو ضلع کے علاقے پامپور میں قابض بھارتی فوج نے محاصرے اور آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔ بھارتی فوج نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے، ملحقہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کو بند کردیا ہے۔
دریں اثناء قابض بھارتی فوج نے ضلع اسلام آباد کے علاقے جنگلات منڈی اسپتال میں محاصرے اور تلاشی کارروائی کے دوران ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔
Comments are closed.