ڈاکٹر خالد محمود خان جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے نئے امیر منتخب

اسلام آباد: جماعت اسلامی آزادکشمیر، گلگت بلتستان کی قیادت کا انتخاب مکمل کرلیا گیا ہے، اراکین جنرل کونسل نے کثرت رائے سے ڈاکٹرخالد محمود خان کو آئندہ تین سال کے لیے امیرمنتخب کیا۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق ڈاکٹر خالد محمود خان، سیشن 2020سے 2023تک کے لیے امیر جماعت اسلامی منتخب ہو ئے ہیں۔ ڈاکٹر خالد محمود خان مسلسل دوسری مرتبہ امیر جماعت منتخب ہوئے ۔ ان کے مد مقابل سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی اور سردار اعجاز افضل خان ایڈووکیٹ تھے ۔ اس سے قبل ڈاکٹر محمود جولائی 2017 میں پہلی بار جماعت اسلامی کے مرکزی امیر منتخب ہوئے تھے۔

ڈاکٹر خالد محمود خان کا تعلق راولاکوٹ ضلع پونچھ سے ہے اور وہ پیشے کے لحاظ سے ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہیں ،اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے رکن رہے ،جماعت اسلامی ضلع پونچھ کے امیر اور مرکزی نائب امیر کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں ادا کیں۔

Comments are closed.