مقبوضہ کشمیر میں قتل عام: مزید3کشمیری شہید،3 روزمیں شہادتیں7 ہوگئیں

سری نگر: مقبوضہ کشمیر معصوم کشمیریوں کا قتل عام جاری ہے، درندہ صفت بھارتی فوج نے مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا، جس کے بعد جمعرات سے اب تک شہید کیے جانے والے کشمیریوں کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔

یں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع شوپیاں میں مزید تین نوجوان شہید کر دیے جس سے جمعرات سے مقبوضہ علاقے میں شہید ہونےوالے نوجوانوں کی تعداد بڑھ کر 7ہو گئی۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق قابض فوجیوں تین نوجوانوں کو ضلع شوپیاں کے علاقے امشی پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائی کے دوران فائرنگ کر کے شہید کیا۔

غاصب بھارتی فوج نے انسانی حقوق کی پامالیاں کرتے ہوئے نہتے کشمیریوں کو ہراساں کیاں اور چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کرتے رہے۔ ریاستی دہشت گردی کی اس کارروائی سے قبل علاقے کے داخلی و خارجی راستے بند اور فون سروس معطل کردی گئی۔

قبل ازیں بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز ضلع کولگام کے علاقے ناگند شمر میں تلاشی آپریشن کے دوران تین نوجوان کو گولیوں سے چھلنی کیا۔ فوجیوں نے ایک اور نوجوان کو جمعرات کے روز ضلع کپواڑہ کے علاقے کیرن میں ایک آپریشن کے دوران شہید کیا تھا

Comments are closed.