1965 گروپ کی لانچنگ،،شاد رہے پاکستان،،تھیم کیساتھ یوم پاکستان ریلی کا انعقاد

راولاکوٹ: 1965 گروپ کی لانچنگ، بانی ارکان سردارنوید حیات خان ، ڈاکٹر سردارانور خان کی قیادت میں 23 مارچ یومِ پاکستان کے موقع پر ،، شاد رہے پاکستان ،، کے نام سے ریلی کا انعقاد کیاگیا۔

شاد رہے پاکستان ریلی کا آغاز ضلع سدھنوتی پلندری شہر سے کیا گیا اور راولاکوٹ شہر سے گزر کر سیاحتی مقام بنجونسہ اورتراڑکھل سے ہوتے ہوئے واپس پلندری شہر میں اختتام پزیر ہوئی۔ ریلی میں شامل گاڑیوں پر پاکستان ، آزاد کشمیر کے پرچم لہرا رہے تھے اور ملی نغمے گونج رہے تھے۔

 اس موقع پر 1965 گروپ کے بانیان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ مکمل طور پر غیرسیاسی گروپ ہے اور اس کا مقصد نظریہ الحاق پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشوں کو بےنقاب کرنا اور پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی دن پر پروگرامات کا انعقاد کرنا ہے ۔ ان پروگرامات کے ذریعے تحریک آزادیِ کشمیر کے خلاف ہونے والی سازشوں کوناکام بنانے کے لیے جدوجہد کو تیز کیا جائے گا، آج 23 مارچ کے تاریخی دن کے موقع پر 1965 گروپ نے اپنی سرگرمیوں کا باضابطہ آغاز کر دیا پے۔

Comments are closed.