سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج سرینگر کے مضافاتی علاقے زنبیرگڑھ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق غاصب فوجیوں نے نوجوانوں کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے نام پر فائرنگ کر کے شہید کیا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔
قبل ازیں اسی علاقے میں ایک حملے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا تھا، جس کے بعد قابض بھارتی فوج نے علاقے کے داخلی و خارجی راستے بند کر کے سرچ آپریشن شروع کیا۔
Comments are closed.