سری نگر: غیرقانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کےدوران گزشتہ ماہ اگست میں 2 لڑکوں اور 1 خاتون سمیت 20 کشمیریوں کو شہید کیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے آج جاری کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے دونوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کیاگیا۔بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے گزشتہ ماہ پر امن مظاہرین پرآنسو گیس ، گولیوں اور پیلٹ گنز سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے 92نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 328شہریوں کو جن میں بیشتر نوجوان، کارکن اور طلباءشامل تھے کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان میں سے اکثر کے خلاف کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمات قائم کئے گئے۔ فوجیوں نے گزشتہ ماہ کم سے کم 5خواتین کی بے حرمتی کی اور 8گھروں اور عمارتوںکو تباہ کردیایا نقصان پہنچایا۔
Comments are closed.