سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے بربریت اور درندگی کی ہر حد پار کر دی ہے، ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران مزید چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق غاصب فوجیوں نے جموں ضلع میں جموں سرینگر ہائی وے پر نگروٹہ کے قریب بن ٹول پلازہ پر ایک ٹرک پر فائرنگ کی، جس پر سوار چار بے گناہ نوجوان شہید ہوگئے۔عینی شاہد نے بتایا ہے کہ ٹرک پر سوارکشمیری نوجوان جموں سے سرینگر جارہے تھے۔
درندہ صفت بھارتی فوجیوں نے آج صبح سویرے جموں میں بن ٹول پلازہ کے قریب چار معصوم کشمیری نوجوانوں کے ناحق قتل کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے کا رنگ دینے کی کوشش کی، تاہم عینی شاہد نے جعلی مقابلے کے دوران ٹرک پر فائرنگ کر کے چاروں نوجوانوں کو شہید کردیا۔
دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں بالا کوٹ کے علاقے میں دستی بم کے دھماکے میں بھارتی فوج کا ایک افسر زخمی ہوگیا۔
Comments are closed.