مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا، پلواما میں مزید6 کشمیری شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا، بھارتی فوج نے پلواما میں سرچ آپریشن کےدوران مزید 6 کشمیریوں کو شہید کردیا ہے  ایک ہفتے کے دوران شہادتوں کی تعداد 17 ہوگئی۔

بھارت کشمیریوں کی نسل کشی پر اتر آیا ہے، غاصب بھارتی فوج نے پلواما میں ایک بار پھر ظلم کے پہاڑ توڑدیے۔ ترال کےعلاقے میں سرچ آپریشن کےدوران 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔ پلواما میں ایک ہفتے کے دوران شہادتوں کی تعداد سترہ ہوگئی۔

شہادتوں کےبعد کٹھ پتلی انتظامیہ نے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کردی۔ بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف کشمیریوں میں شدید غم اور غصہ پایا جارہا ہے۔ علاقے میں کشمیری نوجوان سڑکوں پرنکل آئے۔

ادھر اڑی کے علاقے میں تعمیراتی سائٹ پر لینڈ سلائڈنگ کے دوران سات کشمیر مزدور بھی جاں بحق ہوگئے۔

Comments are closed.