بھارتی فوجیوں کی درندگی کا نیا واقعہ۔۔۔ 60 سالہ کشمیری کو شہید کردیا

سری نگر:بھارت کے غیرقانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع بارہمولہ میں ایک 60سالہ کشمیری کو شہید کردیاہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے معمرکشمیری شہری سرفراز احمد کو ضلع کے علاقے اوڑی میں پرتشدد فوجی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ فوجی کارروائی میں ایک کشمیری کے قتل کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فورا جائے وقوعہ پر پہنچ کر اس کی میت برآمد کی۔

بعد ازاں شہید کشمیری کو اوڑی میں نامعلوم مقام پر واقع فوج کے زیرانتظام قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا جہاں ماضی میں ہزاروں کشمیریوں کو دفن کیاگیا ہے۔

Comments are closed.