سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی اور مسافر وین میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع سامبا میں بھارتی فوج کی گاڑی مسافر وین کے ساتھ ٹکرا گئی، تصادم کے نتیجے میں مسافر وین میں سوار 3 افراد ہلاک اور4 زخمی ہوگئے۔ ٹریفک حادثے کو حملہ سمجھنے والے خوف زدہ بھارتی فوج کے اہلکاروں نے سڑک کو آمد ورفت کے لیے بند کردیا۔
تیز رفتار اور بے قابو مسافر وین بھارتی فوج کی گاڑی کے پچھلے حصے سے ٹکرائی تو زور داردھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، جس سے بھارتی فوج کے اہلکاروں کے اوسان خطا ہوئے اور ٹریفک حادثے کو حملہ سمجھ کر خوف زدہ ہوگئے تھے۔
بھارتی فوج کے خوف زدہ ہوجانے کے باعث امدادی کاموں میں تاخیر ہوئی جس سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا، حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت سنیتا رانی، گوپی کرشن اور ہرش بردان کے ناموں سے ہوئی جب کہ زخمیوں میں رینو سرما، سمی راج، آشا دت اور ایک سالہ بچہ تکش کمار شامل ہیں۔
Comments are closed.