کشمیری قوم کا الحاق پاکستان سے کم کسی چیز پرسمجھوتہ نہ کرنے کے عزم کا اعادہ
رپورٹر: سردار عمران اعظم
سری نگر/ اسلام آباد: دنیابھر میں بسنے والے کشمیریوں نے آج یوم الحاق پاکستان روایتی جوش و جذبے کیساتھ منایا، کشمیری برادری کی جانب سے تکمیل پاکستان کی جنگ جاری رکھنے کا عزم کا اعادہ کیا گیا۔
دنیابھر میں بسنے والے کشمیریوں نے آج یوم الحاق پاکستان روایتی جوش و جذبے کیساتھ منایا، ریاست جموں وکشمیر کے دونوں حصوں سمیت دنیا بھر میں بسنے والے کشمیریوں نے اس عہد کی تجدید کی کہ 19 جولائی 1947ء کو کشمیری اکابرین نے جس منزل کا تعین کیا تھا اس کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
ریاست جموں و کشمیر کے دونوں حصوں میں یوم الحاق پاکستان کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کشمیری رہنماوں نے اس دن کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ 1947 میں آج ہی کے دن سری نگر میں آبی گزر کے مقام پر بانی صدر آزاد کشمیر و غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی رہائش گاہ پر تاریخی قرارداد منظور کی گئی۔ جس میں یہ فیصلہ کردیا گیا تھا کہ کشمیری عوام بھارت سے مکمل آزادی اور پاکستان کے ساتھ الحاق سے کم کسی چیز پرسمجھوتا نہیں کریں گے۔
صدر آزاد جموں و کشمیر سردارمسعود خان نے کہاکہ بھارت چاہیے جتنے ظلم کرلے کشمیری اپنی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، حق خود ارادیت کے حصول اور الحاق پاکستان تک بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی، صدر ریاست کاکہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کا سب سے بڑا وکیل ہے، ہم تکمیل پاکستان کی یہ جنگ ہر صورت منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
Comments are closed.