سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیویں کا سلسلہ جاری ہے، قابض بھارتی سری نگر اور اننت ناگ میں 21 نوجوانوں کو گرفتار کر لیاگیا۔
سری نگر کے علاقوں چینی چوک،لال چوک اورنازک محلہ میں بھارتی فوج نے چھاپے مار کر نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ بھارتی فورسزنے ضلع اننت ناگ میں بھی کشمیری نوجوانوں کو حراست میں لیا۔
گرفتار افراد میں جماعت اسلامی کے کارکن بھی شامل ہیں۔ بھارتی ایجنسی این آئی اے نے لائن آف کنٹرول کے تاجر کے گھر پر بھی چھاپہ مارا۔
واضح رہے کہ بھارتی خفیہ ادارے اور قابض فوج مقبوضہ کشمیر میں خوف کی لہر برقرار رکھنے اور نوجوانوں کو تحریک آزادی سے دور رکھنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہے ہیں، لیکن ہر گزرتے دن کے ساتھ تحریک آزادی کشمیر زور پکڑتی جا رہی ہے۔
Comments are closed.