نئی دہلی/ سری نگر: کشمیریوں کی زور پکڑتی تحریک آزادی سے خوفزدہ مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 10 ہزار فوجیوں کو تعینات کردیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی آئے دن بڑھتی جارہی ہے، اب تک ہزاروں کشمیری قابض بھارتی فوج کی بربریت کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔ تمام تر مظالم کے باوجود تحریک آزادی کشمیر ہرگزرتے دن کے ساتھ شدت اختیار کرتی جا رہی ہے، کشمیریوں کا غیر متزلزل جذبہ آزادی سے پریشان بھارتی حکومت نے مزید 10 ہزار فوجی مقبوضہ کشمیر میں تعینات کردیے ہیں۔
بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق مقبوضہ وادی میں مزید فوج کی تعیناتی قانون کی عملداری قائم کرنے اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیاں روکنے کے لیے کی گئی ہے۔
دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ مزید فوج تعینات کرنے سے کشمیریوں میں خوف پیدا ہوگا، مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ فوج کے ذریعے حل نہیں ہوگا لہذا بھارتی حکومت اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے۔
Comments are closed.