راولپنڈی: بھارت نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید جب کہ 9 افراد زخمی ہوگئے، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے کئی بھارتی چوکیاں تباہ جب کہ کم از کم تین بھارتی فوجی جہنم واصل ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اشتعال انگیزی کی۔ بزدل دشمن نے لائن آف کنٹرول کے ڈنا، دھدنیال، جورا، لیپا، شردا اور شاہ کوٹ سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے مارٹر اور توپ کا استعمال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے 26 سالہ نوجوان نعمان احمد جام شہادت نوش کر گیا جب کہ 9 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فوج کی جانب سے بھی مؤثرجوابی کارروائی کی گئی جس میں کئی بھارتی چیک پوسٹیں تباہ ہوگئیں جب کہ 3 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
Comments are closed.