سری نگر: مقبوضہ وادی میں غاصب بھارت کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے ، بانڈی پورہ میں قابض بھارتی فوج نے مزید تین کشمیری نوجوان شہید کر دیے۔
مقبوضہ کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ظالمانہ کارروائی کے دوران بھارتی فوج نے نوجوانوں کو شہید کیا۔ نوجوان کشمیریوں کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیا گیا۔
اہل علاقہ نے تین نوجوانوں کے قتل پر مودی سرکار اور قابض بھارتی فوج کے خلاف احتجاج کیا، جس میں بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔
علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی ہے بھارتی فوج علاقے میں گشت کرکے خوف و حراس پھیلاتی رہی۔
Comments are closed.