یوم آزادی کشمیرکے نام کرنے سےکشمیریوں کےحوصلے بلند ہوئے، مشعال ملک

اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی قوم کو مبارکباد دی ہے،ان کا کہنا ہے کہ یوم آزادی کو کشمیر کے نام کرنے کے حکومتی فیصلے سے کشمیریوں کے حوصلے مزید بلند ہو رہے ہیں۔

مشعال ملک نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جانب سے پاکستانی قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ تن من دھن کی قربانیوں کے بعد پاکستان وجود میں آیا، آزادی کی قیمت کشمیریوں سے زیادہ بہتر کوئی نہیں جان سکتا۔مقبوضہ کشمیر کی حالت سے احساس ہوتا ہے کہ آزادی  کتنی بڑی نعمت ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے یوم آزادی کو کشمیر اور کشمیریوں کے نام کرنے کا فیصلہ بہت بڑا اقدام ہے،اس سے کشمیریوں کے حوصلے مزید بلند ہورہے ہیں، اللہ کرے پاکستان بھارتی تسلط سے آزادی تک کشمیریوں کی اسی طرح آواز بنتا رہے۔

Comments are closed.