راولا کوٹ: آزاد کشمیر کے علاقے راولا کوٹ میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
آزاد کشمیر میں راولا کوٹ کے علاقے پوٹھی چھپریاں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں لینڈسلائیڈنگ کے باعث 4 مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔
اسسٹنٹ کمشنر راولا کوٹ کا کہنا ہے کہ علاقے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، ریسیکیو 1122 اور مقامی آبادی لاشیں نکالنے میں مصروف ہیں جب کہ انتظامیہ بھی موقع پر موجود ہے تاہم شدید بارش کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے، تو دوسری جانب مزید لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے تاہم اس کے باوجود مکانات کے ملبے سے 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
دوسری جانب پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی گزشتہ روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تیز بارشوں کے باعث ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن،گلگلت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
Comments are closed.