اسلام آباد: صدر آزاد جموں کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں عارضی حراستی مراکز قائم ہیں جب کہ نسل کشی کا آغاز ہو چکا ہے، اگر جنگ ہوئی تو اس سے ڈھائی ارب لوگ متاثر ہوں گے۔
صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کشمیر کے معاملے پر سفارتی اور سیاسی محاذ پر آخری دم تک لڑیں گے۔
سردار مسعود خان نےکہا بھارت نے لاکھوں کی تعداد میں غاصب فوج کی مدد سے مقبوضہ کشمیر کو پہلے جیل میں تبدیل کیا اور اب میدان جنگ بنا دیا گیا ہے۔ مودی حکومت دنیا کو گمراہ کررہی ہے، مقبوضہ کشمیر میں عارضی حراستی مراکزقائم ہیں اور نسل کشی کا آغاز ہوچکا ہے۔
صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے پس منظرمیں اگر کوئی محدود جنگ ہوئی تووہ محدود نہیں رہےگی، غیر محدود جنگ نیوکلیئر ونچرہوگی، تابکاری اثرات سے ڈھائی ارب لوگ متاثر ہوں گے پوری دنیا پراثرات ہوں گے۔
صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیر بین الاقوامی معاملہ ہے، سلامتی کونسل کا اجلاس ایک اہم پیش رفت ہے، سلامتی کونسل سے مکمل رابطے میں رہیں گےاس مسئلے کانتیجہ نکلنا چاہیے، تمام مغربی ممالک کی تنظیموں کا دہرا معیار ہے۔
سردار مسعود کاکہنا تھا کہ ریاست پاکستان 5 مستقل اور غیر مستقل اراکین اقوام متحدہ کےساتھ رابطے میں ہے،سفارتی اورسیاسی محاذ پر لڑیں گے۔
Comments are closed.