بھارتی عدالت نے 30 سال پرانے جعلی مقدمات میں یاسین ملک کو طلب کرلیا

سری نگر: بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت نے طلب کرلیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کی تہاڑجیل میں قید حریت رہنما یاسین ملک کو 30 سال قبل بناءے گئے جعلی مقدمات میں بھارتی عدالت نے طلب کرلیا ہے۔

یاسین ملک کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے منصوبے سے پہلے دیگر حریت قیادت کی طرح گرفتار کر لیا گیا تھا۔ شدید علالت کے باوجود یاسین ملک کو اسپتال منتقل نہیں کیا گیا۔

مودی سرکار نے 5 اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے بھارتی یونین کے زیر انتظام علاقہ قرار دے دیا تھا جس کے بعد سے وادی میں کرفیو نافذ کر کے عوامی جذبات کو طاقت سے کچلنے کا عمل جاری ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ وادی میں مودی سرکار کا کرفیو مسلسل 19 ویں روز بھی برقرار ہے، جس سے وادی ایک جیل میں تبدیل ہو گئی ہے، مسلسل کرفیو کے باعث وادی میں خوراک اور ادویات ناپید جب کہ غذائی قلت پیدا ہو چکی ہے۔

Comments are closed.