سری نگر: جنت نظیر وادی کشمیر مسلسل 27 روز سے جاری کرفیو اور پابندیوں کی وجہ سے انسانی المیہ جنم لینے لگا ہے۔ بغیر کسی جرم کے 10 ہزار کشمیریوں کو گرفتار کیا جا چکاہے، بھارتی بربریت کے خلاف کشمیری کرفیو کے باوجود احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں 27 روز سے بنیادی انسانی حقوق پر عائد جبری پابندیوں نے کشمیریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز کردیا ہے۔ کرفیو کے باوجود جگہ جگہ احتجاجی مظاہروں سے مقبوضہ وادی میدان جنگ بن گئی۔
انسانیت سے عاری قابض بھارتی فوج نے اپنے حق کے لئے آواز بلند کرنے پر خواتین اور بچوں کو آنسو گیس اور پیلٹ گن سے نشانہ بنایا۔غاصب بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں معصوم کشمیریوں کو غیرقانونی طور پر حراست میں لینے کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے،کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 5 اگست سے اب تک 10 ہزار کشمیریوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی آرمی چیف نے سری نگر کا دورہ کیا۔اس موقع پر حفاظتی دستوں نے سرینگر اور وادی کے دوسرے شہروں اور دیہی علاقوں میں بھی پابندیاں مزید سخت کر دی ۔
Comments are closed.