بھارتی فوج کی درندگی، 2 کشمیریوں کو فائرنگ، 1 کو تشدد کر کے شہید کردیا

سری نگر: جبری پابندیوں میں غاصب بھارتی فوج نہتے کشمیریوں کا خون پانی کی طرح بہانے میں مصروف ہے، مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج کی کشمیریوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ برقرار ہے، مقبوضہ وادی میں  لاک ڈاؤن اور کرفیو کا آج 42 روز ہے، ایک جانب  جبری پابندیاں عائد ہیں تو دوسری جانب خون کی پیاسی قابض فوج نہتے کشمیریوں کا لہو بہانے میں مصروف ہے۔

بھارتی فوج نے جموں کے علاقے میں نام نہاد تلاشی و محاصرہ آپریشن کے دوران گولیاں مارکر دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ ایک نوجوان کو دوران حراست بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اس سے زندہ رہنے کا حق چھین لیا۔ اخلاق احمد خان نامی نوجوان کو پولیس نے حراست میں لینے کے بعد جانی پور اسٹیشن منتقل کیا جہاں اسے بہیمانہ تشدد کر کے شہید کردیا گیا۔

Comments are closed.