اسلام آباد: مودی سرکار کی جانب سے سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے جاری کیے گئے مقبوضہ کشمیر کے نئے نقشے دنیا بھر میں بسنے والے کشمیریوں اور پاکستانیوں نے مسترد کر دیئے، سوشل میڈیا پربھارتی نقشوں کے خلاف ہیش ٹیگ ’’انڈین میپس ریجیکٹڈ‘‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان صارفین کی جانب سے بھارتی نقشوں کے خلاف شروع کئے جانے والے ہیش ٹیگ ’’انڈین میپس ریجیکٹڈ‘‘ انتہائی تیز رفتاری سے مقبول ہو رہا ہے، اس رپورٹ کے شائع کیے جانے کے وقت 66 ہزار سے زائد افراد اس ہیش ٹیگ کو استعمال کر چکے ہیں۔
ٹویٹر پر ایک وسیع حلقہ احباب رکھنے والے ایک صارف ڈاکٹر فرحان ورک نے اس ہیش ٹیگ کو استعمال کرتے ہوئے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’’بھارت کی جانب سے جاری کردہ حالیہ نقشے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی سراسر خلاف ورزی ہے، ایسے اقدامات سے وہ (بھارت) کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبا سکتا ہے ناں ہی مٹا سکتا ہے، پاکستان آخری دم تک اپنے کشمیری بھائیوں کا ساتھ دے گا‘‘۔
Guys, Grab your keyboards and start trending #IndianMapsRejected as we reject Indian maps pic.twitter.com/Plrvf3n4JA
— Dr Farhan K Virk (@FarhanKVirk) November 5, 2019
شفقت چوہدری نامی ایک ٹوئٹر صارف کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے غیرقانونی اور غلط نقشے جاری کر کے اقوام متحدہ کی قرارداد کی خلاف ورزی کی جرات کیسے کر سکتا ہے، یہ بین الاقوامی برادری کے لئے واضح چیلنج ہے۔
How can India dare to violate well known and accepted rulings of @UN and issue illegal maps of Jammu and Kashmir.
it's bare challenge to international community and conscience pic.twitter.com/MUSWZYQhah— shafqat ch (@blackholesm) November 5, 2019
یاسف نامی شہری نے بھارت کی مذموم کوشش پر اظہار خیال کرتے ہوئے پوسٹ کیا کہ ’’جس قوم کے بوڑھے اور بچے جذبہ آزادی سے سرشار ہو جائیں تو دنیا کی کوئی طاقت اسے زیاده دیر تک نہیں دبا سکتی۔کشمیر کی تحریک آزادی کو مجاہدوں کے خون نے پروان چڑھایا ہے اور یہ خون کسی صورت ضائع نہیں ہوگا ۔ کشمیر میں آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا‘‘۔
جس قوم کے بوڑھے اور بچے جذبہ آزادی سے سرشار ہو جائیں تو دنیا کی کوئی طاقت اسے زیاده دیر تک نہیں دبا سکتی.کشمیر کی تحریک آزادی کو مجاہدوں کے خون نے پروان چڑھایا ہے اور یہ خون کسی صورت ضائع نہیں ہوگا ۔ کشمیر میں آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا#IndianMapsRejected
— YaSiF یَاسِفْ (@IamYasif) November 5, 2019
شان ابوبکر نامی ٹویٹر صارف نے اس ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹویٹ کیا ہے کہ کاغذ پر چند لکیریں لگانے سے کیا زمین تمہاری ہو جائے گی؟
Adding a few lines to the paper will make the land yours
Cow urine made the whole of India blunt
The trouble is, this craziness is happening under my armpit
Looks like I have to do the treatment too
#IndianMapsRejected pic.twitter.com/UMEsjhp1w5— نشر الأفكار (@shanabubakr) November 5, 2019
ثاقب سلیم نامی ٹویٹر صارف نے لکھا ہے کہ کشمیری عوام ان شاء اللہ جلد آزادی حاصل کریں گے، ایک لاکھ کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، انہوں نے کشمیریوں کی نسل کشی کے خلاف ٹھوس اقدام نہ کیے جانے پر اقوام متحدہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

The people of Kashmir will gain their freedom soon InShaAllah 🙂The blood of 10000's mothers, children's, father's will not go in vein. SHAME ON @UN for doing nothing to prevent genocide in Indian held Kashmir. @peaceforchange @ImranKhanPTI #IndianMapsRejected @OfficialDGISPR https://t.co/r5KymAqBgi
— Saqib Saleem 🇵🇰 (@iAmSAqibb) November 5, 2019
’’انڈین میپس ریجیکٹڈ‘‘ ہیش ٹیگ تیزی سے مقبول ہو رہا ہے، اور بھارت کے مجرمانہ اور مذموم اقدام کی مذمت کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ اس ہیش ٹیگ کی مقبولیت کی رفتار سے اندازہ ہوتا ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں کے دوران لاکھوں افراد اس ہیش ٹیگ کو استعمال کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے غلط نقشے جاری کرنے کی مذموم کوشش کو مسترد کریں گے۔
Comments are closed.