مقبوضہ جموں و کشمیر میں شدید برف باری، مختلف حادثات کے دوران 9 افراد ہلاک

سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والی شدید برف باری کے دوران4 بھارتی فوجیوں سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ نظام زندگی مفلوج ہو کر رہا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں سردیوں کے آغاز سے ہی برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے معمولات زندگی معطل ہوکر رہ گئے ہیں جب کہ مختلف واقعات میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

ضلع کپواڑا میں طوفان کی زد میں آکر بھارتی فوج کے 2 اہلکار ہلاک ہوئے جب کہ دھند کے باعث ٹریفک حادثے میں بھی دو اہلکار ہلاک ہوئے اور مختلف واقعات میں 5 افراد ہلاک ہوئے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سری نگر میں ایک فٹ جب کہ کپواڑا، شوپیاں، گندبال اور بارہ مولا میں 3 سے 4 فٹ برف باری ریکارڈ کی گئی ہے۔ خراب موسم کے باعث مواصلاتی نظام منقطع ہے، جبکہ تعلیمی ادارے پہلے سے ہی بند ہیں۔

مقبوضہ وادی کو جانے والی تمام مرکزی شاہراہیں، سری نگر جموں ہائی وے، سری نگر پونچھ ہائی وے اور سری نگر کارگل ہائی وے برفباری کے باعث بند ہوگئی ہیں جہاں 2 ہزار سے زائد گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔

Comments are closed.