ایل او سی پر بھارتی فوج کی سول آبادی پر بلااشتعال فائرنگ نے نوجوان شہید

مظفر آباد: بزدل بھارتی فوج نے ایک بار پھر نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا ہے، لائن آف کنٹرول پر بھمبر سیکٹر پربھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک نوجوان شہید ہوگیا۔

بھارتی فوج نے ایک بار فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے بھمبر سماہنی سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاؤں جنڈی گڑھا سیری کا 19 سالہ نوجوان شہید ہوگیا۔

مقامی افراد کے مطابق علی نامی نوجوان کھیتوں میں کام کرتا تھا اور شہادت کے وقت معصوم شہری ٹریکٹر سے ہل چلا رہا تھا جب وہ بھارتی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔

Comments are closed.