جنت نظیرکشمیر جہنم میں تبدیل، بھارتی کمانڈوز بچوں کو اغوا کر رہے ہیں، فخر امام

اسلام آباد: مقبوضہ جموں و کشمیر 117 روز جاری بھارتی محاصرے اور مظالم کے حوالے سے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین فخر امام کا کہنا ہے کہ مودی سرکار نے جنت نظیر وادی کشمیر کو جہنم بنا دیا ہے۔ درندہ صفت بھارتی فوجیوں نے کشمیری بچیوں عصمت دری کو ہتھیاربنا لیا ہے۔

انہوں نے کہا ک بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اسپیشل سروسز گروپ بھیج دیئے ہیں، جنہوں نے معصوم کشمیریوں پر مظالم اور وادی بھر میں بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں پہلے سے موجود 9 لاکھ فوج کے مظالم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ بھارتی فوج اور کمانڈوز کشمیری بچے اور بچیوں کو اٹھا رہے ہیں، جنہیں عقوبت خانوں میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے

چیئرمین کشمیر کمیٹی کا کہنا تھا کہ مودی سرکار اور غاصب بھارتی فوج نہتے کشمیریوں کو جبر کے ذریعے دبانے ک کوششوں مں مصروف ہے، اپنے مذموم مقاصد کے لئے بی جے پی حکومت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اور ریاستی دہشت گردی کر رہی ہے۔

مسلسل کرفیو اور محاصرہ نے کشمیریوں کی زندگی عذاب بنا دی ہے، مشعال ملک

دریں اثناء حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلسل کرفیو اور محاصرہ نے کشمیریوں کی زندگی عذاب بنا دی ہے، غاصب بھارتی فوج کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے،کشمیری نوجوانوں کو شہید کر کے بھارتی فوج جشن مناتی ہے۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ تمام تر بھارتی مظالم کے باوجود کشمیری قوم کا جذبہ آزادی غیرمتزلزل ہے، جرات مند کشمیری مائیں اپنے شہید بیٹوں کے جنازے کے جلوس کی قیادت کرتی ہیں، بھارتی مظالم پرخاموشی سےعالمی برادری اپنی بےحسی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

یاسین ملک کی قید کے خلاف اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے قائد یاسین ملک کی چار ماہ سے خلاف قانون قید کیخلاف اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے یاسین ملک کے حق میں اور بھارتی حکومت و فوج کے خلاف نعرے بازی کی۔ اسلام آباد کی فضاء ’’یاسین ملک کو رہا کرو، کشمیریوں کو حق دو‘‘ اور ’’بھارتیو! غاصبو! کشمیر ہمارا چھوڑ دو‘‘ کے نعروں سے گونجتی رہی۔

پریس کلب اسلام آباد کے سامنے کیے گئے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان یاسین ملک رفیق ڈار کا کہنا تھا کہ  بھارت نے جے کے ایل اف کے قائد یاسین ملک اور دیگر اسیران کشمیر پر ظلم کی انتہا کر رکھی ہے، یاسین ملک کی غیرقانونی قید کو آج چار ماہ مکمل ہو گئے ہیں، بھارت جیلوں میں کشمیری قائدین اور نوجوانوں پر ظلم کر رہا ہے۔ مقررین نے کہا کہ بھارت جتنے مرضی مظالم ڈھائے کشمیری تحریک آزادی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، بھارت کی بھول ہے کہ وہ طاقت کے زور پر کشمیری عوام کو شکست دے گا۔

Comments are closed.